News Views Events

نجی اداروں کے لئے قرضوں کا تناسب بتدریج بڑھایا جائےگا، چین کا مرکزی بینک

0

بیجنگ(نیوزڈیسک)چین کے مرکزی بینک کے متعلقہ حکام کے مطابق نجی کاروباری اداروں کے لئے قرضوں کے تناسب میں بتدریج اضافہ کیا جائےگا اور اہم شعبوں میں نجی کاروباری اداروں کو زیادہ قرضوں کی فراہمی ضروری ہے۔
متعلقہ حکام کا کہنا ہے کہ حالیہ برسوں میں چین میں نجی معیشت کی ترقی کے لئے مالیاتی معاونت کے مثبت نتائج برآمد ہوئے ہیں۔چین کے مرکزی بینک نے فنڈز کی فراہمی کو مضبوط بنانے کے لئے چھوٹے اور مائیکرو لون سپورٹ ٹولز بنائے ہیں۔ نومبر 2023 کے اختتام تک چین میں نجی اداروں کے لیے قرضوں کا حجم 41.2 ٹریلین یوآن رہا، جو سال بہ سال 10.4 فیصد کا اضافہ تھا، اور چھوٹے اور مائیکرو کاروباری اداروں کے قرضوں کا حجم 28.9 ٹریلین یوآن رہا، جس کی اوسط سالانہ شرح نمو گزشتہ پانچ سالوں میں 25 فیصد سے زیادہ رہی۔ بانڈز مارکیٹ کے لحاظ سے ، چین نے نجی کاروباری اداروں کے لئے بانڈ فنانسنگ سپورٹ ٹولز بنائے ہیں ، جس سے 140 نجی کاروباری اداروں کو 243.8 بلین یوآن کے بانڈز جاری کرنے میں مدد ملی ہے۔
اگلے مرحلے میں ،چین کا مرکزی بینک نجی معیشت کے لئے مالیاتی خدمات کی درستگی اور کارکردگی کو بہتر بنائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.