News Views Events

        سال 2023 ۔سمندروں ہواؤں اور خلاؤں میں چینی کامیابیاں

0

        ہماری عادت ہوتی ہے کہ ہم گزرے ہوئے وقت کے بارے میں سوچتے ہیں کہ وہ کیسا گزرا۔ہم نے کیا حاصل کیا اور کیا ایسا ہے جو ابھی ہم نے حاصل کرنا ہے۔انفرادی طور پر تو سب یہ کام اچھا کر لیتے ہیں لیکن اگر ہم گزرے سال میں  بطور ملک چین کی اہم کامیابیوں کے بارے میں سوچیں تو کئی کامیابیوں میں سے چند کو منتخب کرنا ایک مشکل کام ہے ۔

سب سے پہلے ہم بات کریں گے سال 2023 میں سمندروں ،ہوائوں اور خلاؤں میں چین کی کامیابیوں پر ۔سال 2023 ، چین  میں ٹیکنالوجیز اور اور ٹیکنالوجیز پر مشتمل مصنوعات کی کامیابیوں کے حوالے سے بہت اہم رہا  ۔ مئی 2023 کو چین کے پہلے خود ساختہ مسافر ہوائی جہاز نے شنگھائی سے بیجنگ تک کامیاب اڑان بھری ۔ شین زو -17  انسان بردار خلائی جہاز مقررہ مدار تک پہنچ کر چینی خلائی اسٹیشن کے ساتھ کامیابی سے منسلک ہو ا    اور  کامیابیوں کی کئی داستانیں رقم کیں اور  6  جون کو چین کا مقامی سطح پر تیار کردہ  پہلا بڑا کروز شپ اڈورا میجک سٹی شنگھائی پہنچا  ۔مجموعی طور پر 2826 کیبن کے ساتھ ، کروز شپ ایک جدید سمندری شہر ہے۔ یہ رہائش  اور تفریحی سہولیات سے لیس ہے ، جس میں طبی مرکز ، تھیٹر ، جم اور باسکٹ بال کورٹ شامل ہیں۔ ہنگامی علاج بھی جہاز پر کیا جاسکتا ہے  کیونکہ طبی مرکز بنیادی آپریشن کی سہولیات سے لیس ہے اور  کمیونیکیشن کے لیے اس میں وائی فائی کی سہولت بھی موجود ہے ۔ اس طرح کے جہاز کو بنانا کوئی آسان کام نہیں ہے۔ ایک انتہائی بڑے سنگل مکینیکل اور برقی مصنوعات کے طور پر ، جہاز میں 25 ملین سے زیادہ اجزاء ہیں ، جو سی 919 طیارے سے پانچ گنا زیادہ اور  تیز رفتار ٹرین سے 13 گنا زیادہ ہیں۔

بات اگر چین کے پہلے خود ساختہ مسافر طیارے  سی 919 کی کی جائے تو ماہرین کے مطابق  چین کے خود ساختہ بڑے مسافر طیارے سی 919 کی پہلی کمرشل پرواز "ایک بہت بڑی کامیابی” اور چین کے لئے "ایک بہت اہم پیش رفت”  رہی ۔

چائنا ایسٹرن ایئرلائنز کے دنیا کے پہلے سی 919 مسافر طیارے  کی پہلی باضابطہ پرواز  نے  جب شنگھائی سے بیجنگ تک اڑان بھری تو  اس کامیاب پہلی کمرشل پرواز کا مطلب یہ تھا  کہ اب مسافر  چینی ساختہ بڑے طیاروں پر سفر کرسکیں گے ۔سی 919 منصوبہ 2007 میں شروع کیا گیا تھا ۔ یہ ڈیزائن ، تیاری  اور  پرواز کے تجربات اور بالآخر کمرشلائزیشن کے ایک طویل سفر سے گزرا  اور  تقریبا 3 لاکھ  افراد نے طیارے کی تیاری میں حصہ لیا .

سمندر کی بات ہو گئی۔ ہوا ئی سفر میں کامیابیوں کی بات بھی ہو گئی تو کیسے ممکن ہے کہ خلا کی بات نہ کی جائے ۔چین کی خلا میں کامیا یوں کے حوالے سے  تو   چین کا خلائی پروگرام شینژو-17 انسان بردار خلائی جہاز کو 26 اکتوبر کو خلا میں روانہ کرنے میں کامیاب ہوا  جس میں تین خلابازوں کو چھ ماہ کے مشن کے لیے خلائی اسٹیشن بھیجا گیا۔ خلا بازوں نے پلیٹ فارم کی دیکھ بھال ، سائنسی تجربات ، پہلی خلائی واک ، اور مرمت سمیت دیگر شیڈول  کے کاموں کو انجام دیا۔ اس سے قبل شینزو 16  کا شینزو 16 کے عملے سے خلا میں فرائض کا تبادلہ ہوا اور شینزو 16 کا عملہ کامیابی سے واپس زمین پر بھی پہنچا ۔آج ہم بہت آسانی سے سال 2023 کی بڑی کامیابیوں کی بات کر رہے ہیں لیکن یاد رہے کہ یہ کامیابیان اتنی آسان نہ تھیں بلکہ  چین کی یہ کامیابیاں اس کی کئی سا لوں پر محیط محنت کا نتیجہ ہیں اور ٹیکنالوجی  میں ترقی کا یہ سفر اب مزید طاقت کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے اور  امید  ہے کہ آئندہ آنے والا وقت  دنیا کو چینی قوم کی عظمت کا پتا دے گا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.