News Views Events

نئے سال کے موقع پر شی جن پھنگ کے تہنیتی پیغام کا چینی افواج میں پرجوش ردعمل

0

 

بیجنگ(نیوزڈیسک)2024 کے نئے سال کے موقع پر چینی صدر شی جن پھنگ کے تہنیتی پیغام کو چینی افواج میں پرجوش ردعمل ملا ہے۔
چینی فضائیہ کے ایک بریگیڈ سے وابستہ حو شو ہنگ نے کہا کہ صدر شی جن پھنگ کا نئے سال کا پیغام اعتماد اور طاقت سے بھرپور ہے۔ نئے سال میں ہم صدر شی کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے جنگ جیتنے کی صلاحت بلند کرنے کے لئے سخت تربیت کریں گے اور عوام کی پرسکون زندگی کی حفاظت کریں گے.
چینی آرمی کے 71 ویں گروپ کے ایک بریگیڈسے وابستہ لی ہائو نے کہا کہ فوج کے قیام کے صد سالہ اہداف کا حصول اگلے چند سالوں میں ہمارا مرکزی کام ہے. ہمیں سی پی سی سینٹرل کمیٹی،مرکزی فوجی کمیشن اور چیئرمین شی جن پھنگ کے فیصلوں اور انتظامات پر سختی سے عمل درآمد کرنا ہوگا اور فوج کے قیام کے صد سالہ اہداف کے حصول کے لیے سخت محنت کرنی ہوگی۔
چین کے شی زانگ سرحدی بٹالین سے وابستہ زانگ چن لونگ کا کہنا ہے کہ صدر شی کا نئے سال کا پیغام سننے کے بعد، ہمیں مادر وطن کی خوشحالی پر فخر ہے اور ملک کی سرحدی دفاعی لائن پر کھڑے ہو کر ہم ملک کے سرحدی علاقوں کا دفاع کرنے کا اپنا فرض ایمانداری سے ادا کریں گے اور پارٹی اور عوام کے لئے نئی خدمات انجام دینے کی کوشش کریں گے۔
چینی بحریہ کے طیارہ بردار بحری جہاز فوجیان سے وابستہ ین ہونگ شین نے کہا کہ نئے سال میں ہم جلد از جلد لڑاکا طاقت تشکیل دینے کی کوشش کریں گے اور مقررہ وقت کے مطابق فوج کے قیام کے صد سالہ اہداف کی تکمیل کے لئے پوری کوشش کریں گے.

Leave A Reply

Your email address will not be published.