News Views Events

شی جن پھنگ کے ثقافتی نظریے کا پرچم بلند رکھتے ہوئے آگے بڑھنے کی قوتوں کو متحد کریں

0

 

بیجنگ(نیوزڈیسک)سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے جنرل سیکریٹری شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ اطلاعاتی، نظریاتی اور ثقافتی امور پارٹی کے مستقبل اور تقدیر، ملک کے طویل مدتی امن و استحکام اور قومی ہم آہنگی پر اثر انداز ہوتے ہیں اور یہ انتہائی اہم امور ہیں۔ 2023 پر نظر ڈالیں تو اطلاعاتی ، نظریاتی اور ثقافتی شعبہ شی جن پھنگ کی ہدایات کے مطابق ، شی جن پھنگ کے ثقافتی نظریے کا پرچم بلند رکھتے ہوئے با شعور انداز میں ثقافتی مشن انجام دے رہا ہے۔ گزشتہ ایک سال کے دوران، ثقافتی شعبے کی تعمیر کے حوالے سے کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی 20 ویں نیشنل کانگریس کی اسٹریٹجک تعیناتی پر عمل درآمد پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے، ہم نے نظریاتی رہنمائی میں جدت طرازی پر زوردیا اور پارٹی اور ملک کی ترقی کے لئے مضبوط نظریاتی ضمانت ،روحانی طاقت اور ثقافتی حالات فراہم کیے ہیں.

Leave A Reply

Your email address will not be published.