News Views Events

نگران وزیراعظم اور محسن نقوی کی چودھری شجاعت کے گھر آمد

0

لاہور(نیوزڈیسک)نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ اورنگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین کے گھر پہنچ گئے
تفصیلات کے مطابق نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ اور نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے چودھری شجاعت حسین کی عیادت کیلئے ان کے گھر جا پہنچے۔
نگراں وزیراعظم نے چودھری شجاعت حسین کی عیادت ک اور ملکی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔
انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ چودھری شجاعت پاکستان کے معتبر سیاستدان ہیں، ان کی خیریت دریافت کرنے آیا ہوں۔
نگراں وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ چودھری شجاعت نے رواداری اور مفاہمت کی سیاست کی، محسن نقوی نے خدمت، کارکردگی اور محنت کی اعلیٰ مثال قائم کی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.