News Views Events

سال 2023 میں ، مانزولی ریلوے بندرگاہ سے گزرنے والی چین -یورپ ریل گاڑیوں کی تعداد 5ہزارسے تجاوز کر گئی

0

بیجنگ(نیوزڈیسک)سال 2023 میں مانزولی ریلوے بندرگاہ سے روانہ ہونے والی چین -یورپ ریل گاڑیوں کی تعداد 5001 رہی جب کہ 5لاکھ 40 ہزار سٹینڈرڈ کنٹینرز کے سامان کی نقل و حمل ہو ئی ، جو بالترتیب 3فیصد ا ور 16 فیصد سال بہ سال کااضافہ ہے۔ مانزولی ریلوے بندرگاہ سے روانہ ہونے والی چین-یورپ مال بردار ریل گاڑیوں کی تعداد گزشتہ سال کے دوران پہلی بار 5000 سے متجاوز ہوئی۔ ٹرینز اور کارگو کے نقل و حمل کی تعداد میں لگاتار 10 سالوں سے اضافہ ہوا ہے.
اس وقت ، مانزولی ریلوے بندرگاہ سے گزرنے والے چین – یورپ مال بردار ریل گاڑیوں کے 21 روٹس ہیں ، جو روس ، پولینڈ ، جرمنی اور بیلجیئم جیسے 13 ممالک تک سامان کی 12 کیٹیگریز کا احاطہ کرتے ہیں جس میں روزمرہ استعمال کی اشیا ، صنعتی مشینری ، دھاتیں ، زرعی مصنوعات ، اور ٹمبر وغیرہ شامل ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.