News Views Events

فلسطین اسرائیل حالیہ تنازعہ کے دوران غزہ میں اب تک21ہزار800سے زائد شہید

0

غزہ(نیوزڈیسک)31 دسمبر 2023 کو غزہ کے محکمہ صحت کی طرف سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق، 7 اکتوبر کو فلسطین اسرائیل تنازعہ کے آغاز کے بعد سے غزہ میں کم از کم 21،822 فلسطینی شہیداور 56،451 زخمی ہوئے ہیں۔ اسی روز ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق آئی ڈی ایف کے ترجمان ہاگری نے کہا کہ اسرائیلی فوج غزہ کی پٹی میں اپنی فوجی تعیناتی کو ایڈجسٹ کر رہی ہے کیونکہ اسرائیل کو توقع ہے کہ حماس کے ساتھ تنازعہ پورے ایک سال تک جاری رہ سکتا ہے۔
جنوبی غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوجی کارروائیوں میں شدت کے ساتھ، سلامتی کی صورتحال اور حالات زندگی مسلسل خراب ہو رہے ہیں اور غزہ کے عوام کو لڑائی اور نقل مکانی کے دوران ہی نئے سال کا استقبال کرنا پڑا۔ ایک مقامی بے گھر شخص نے کہا کہ ان کی نئے سال کے لئے خواہش جنگ کا خاتمہ اور اپنے گھروں میں واپس جاکے دیگر عام لوگوں کی طرح زندگی گزارنا ہے۔ گزشتہ دو ماہ سے زائد عرصے سے اسرائیلی قیدیوں کے اہل خانے اور ان سے وابستہ افراد ہر ہفتے وسطی تل ابیب کے ایک چوک میں ریلیاں نکالتے ہیں اور اسرائیلی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ زیر حراست افراد کی بحفاظت رہائی کو یقینی بنائے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.