News Views Events

ڈاکٹر رمیش کمار حلقہ این اے 241 سے پیپلز پارٹی کے مضبوط امیدوار، الیکشن کمیشن میں کاغذاتِ نامزدگی منظور

0

کراچی: شہر قائد کی سیاست میں نیا موڑ، ڈاکٹر رمیش کمار وانکوانی کے کراچی کے نئے انتخابی حلقے این اے 241 سے کاغذاتِ نامزدگی منظور ہوگئے، کلفٹن کراچی کے شہریوں کا اظہارِ مسرت، لوگوں کی بڑی تعداد مبارکباد دینے ڈاکٹر رمیش کمار کی رہائش گاہ پہنچ گئی، پیپلز پارٹی کے پرچم تلے پارلیمانی جدوجہد میں ہراول دستہ ثابت ہونگا، ڈاکٹر رمیش کمار کا اعلان، حلقہ این اے 241 کو ایماندار، صاف ستھرے، مہذب، اعلیٰ تعلیم یافتہ اور قومی خدمت کا جذبہ رکھنے والے سیاستدان کی ضرورت ہے۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ فہرست میں ڈاکٹر رمیش کمار وانکوانی کے کاغذاتِ نامزدگی منظور کرلئے گئے ہیں جس سے کلفٹن کراچی حلقہ این اے 241 کی سیاست پر دور رس نتائج مرتب ہونے کی توقع ہے، انتخابی حلقے کی بڑی تعداد کلفٹن کے رہائشی ڈاکٹر رمیش کمار کو مبارکباد دینے انکی رہائش گاہ پہنچ گئی، اس موقع پر ڈاکٹر رمیش نے اپنے اسپورٹرز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مجھے فخر ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے نئی حلقہ بندیوں کے بعد این اے 241کا حلقہ تعلیم یافتہ، باشعور،قابل ، وسیع سوچ،برداشت اور رواداری جیسی مثبت خصوصیات رکھنے والوں کا حلقہ بن کر ابھرا ہے، جسکی حدود میں کلفٹن، سول لائن، ڈی ایچ اے ، کینٹ اور صدر کے علاقے آتے ہیں تو دوسری طرف یہ شہرقائد کراچی کے ساحلی مقام سی ویو کو بھی اپنے اندر سموئے ہوئے ہے۔ انہوں نے اسپورٹرز کو یقین دہانی کرائی کہ وہ عنقریب پیپلز پارٹی کے پرچم تلے انتخابی منشور حلقے کے عوام کے سامنے رکھیں گے۔ الیکشن کمیشن کو فراہم کردہ فہرست کے مطابق پیپلز پارٹی کی جانب سے ڈاکٹر رمیش کمار وانکوانی کو قومی اسمبلی میں اقلیتی مخصوص نشست کیلئے نامزد کرلیا گیا ہے، تاہم حلقہ این اے 241 کے ٹکٹ کا باضابطہ اعلان آئندہ چند دنوں میں متوقع ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.