ق لیگ بلوچستان کے صدر ڈاکٹر شکیل روشن نے این اے 263 اور پی بی 42 سے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے
کوئٹہ(نیوزڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ق)بلوچستان کے صدر ڈاکٹر شکیل احمد روشن قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 263 اور صوبائی اسمبلی کے حلقے پی بی 42 پر کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے لیے وفد کے ہمراہ سریاب جوڈیشل کیمپ میں قائم اسسٹنٹ کمشنر سریاب کے دفتر پہنچے ۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ مسلم لیگ بلوچستان سے انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی ،ہم منفرد انداز میں الیکشن مہم چلائیں گے ،عوام تک اپنا منشور پہنچائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ ہم نے پہلے بھی بلوچستان کے عوام کی خدمت کی اب بھی عوام نے موقع دیا تو پسماندگی دور کرکے یہاں کے لوگوں کی تقدیر بدل دیں گے ۔
صحافی کے ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر شکیل روشن نے کہا کہ انتخابات موخر ہونے کی افواہیں بے بنیاد ہیں جمہوری عمل چلتے رہنا چاہیے اگر خدانخواستہ انتخابات موخر ہوتے ہیں تو یہ جمہوریت کے لیے نقصان دہ ہوگا انتخابات میں تمام جماعتوں کو یکساں مواقع ملنے چاہئیں ۔
بعد ازاں پروفیسر ڈاکٹر ڈاکٹر شکیل احمد روشن نے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی بی 42 پر بھی کاغزات نامزدگی جمع کرائے جبکہ ڈاکٹر شکیل روشن کے ہمراہ پاکستان مسلم لیگ یوتھ ونگ کے صدر سید عثمان شاہ نے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی بی 45 پر کاغذات نامزدگی کرائے۔