News Views Events

پانچ ہزار کے اصلی نوٹ کی پہچان کیسے کی جاسکتی ہے؟

0

اسلام آباد(نیوزڈیسک)اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے 5 برس قبل جاری کی گئی ویڈیو ایک بار پھر شیئر کرکے صارفین کو 5 ہزار روپے کے اصلی کرنسی نوٹ کی پہچان کرنے کا طریقہ بتا دیا۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری ویڈیو میں 5 ہزار روپے کے نوٹ میں موجود نشانیاں بتائی گئی ہیں جن کے ذریعے شہری اصلی اور نقلی نوٹ میں فرق کرسکتے ہیں۔

 

بینک دولت پاکستان کے مطابق 5 ہزار کے کرنسی نوٹ کی طباعت منفرد کاغذ پر کی گئی ہے جسے ہاتھ سے چھونے پر منفرد احساس ہوتا ہے۔جاری کردہ ویڈیو کے مطابق 5 ہزار کے اصلی کرنسی نوٹ کی پہچان 7 نشانیوں کی مدد سے ہوسکتی ہے۔ان میں قائد اعظم کا واٹر مارک، ، آرپار نظر آنے والا ہندسہ، پوشیدہ ہندسہ، ابھری ہوئی چھپائی، رنگ بدلتا قومی پرچم، حفاظتی دھاگہ، بینائی سے محروم افراد کے لیے ابھرے ہوئے نشانات تاکہ وہ کرنسی نوٹ کی مالیت کا اندازہ لگا سکیں شامل ہیں۔خیال رہےکہ حال ہی میں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں 5 ہزار روپے کے جعلی کرنسی نوٹ کا معاملہ سامنے آیا تھا۔اجلاس میں رکن کمیٹی کامل علی آغا نے 5 ہزار روپے مالیت والے جعلی کرنسی نوٹ ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک کو دکھایا تو وہ بھی انہیں پہچان نہ سکے اور کہا جعلی نوٹ کی کوالٹی اچھی ہے۔سلیم مانڈوی والا نے جعلی نوٹوں کی روک تھام کے لیے اسٹیٹ بینک سے کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ جعلی نوٹوں کا معاملہ کئی سال سے چل رہا ہے اور مرکزی بینک کے پاس کوئی حل نہیں، جعلی نوٹ بینکوں سے ہی آرہے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.