News Views Events

چکوال سے نہیں گجرات سے الیکشن لڑوں گا،سالک حسین

0

مسلم لیگ ق کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے ق لیگ کی ن لیگ سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی تردید کردی۔
نجی ٹی وی کے مطابق
گجرات میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری سالک حسین کا کہنا تھا کہ شریف برادران کی گھر آمد پر سیاسی بات نہیں صرف گپ شپ ہوئی تھی، مسلم لیگ ق کی ابھی تک کسی جماعت سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہیں ہوئی ہے۔

چوہدری سالک حسین کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ہر وقت کوئی نہ کوئی لاڈلہ رہا ہے، الزام لگانے والے بھی لاڈلے رہے ہیں جن پر الزام لگ رہا ہے وہ بھی لاڈلے رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ الیکشن تاخیر سے ہونےکی کوئی گنجائش نہیں ہے، ہر سیاسی جماعت کو الیکشن لڑنےکا موقع ملنا چاہیے۔

چوہدری سالک کا مزید کہنا تھا کہ پرویز الہٰی چوہدری شجاعت حسین کو پارٹی صدرات سے ہٹانے کی کوشش کرتے رہے، پرویز الہٰی مسلم لیگ ق کو پی ٹی آئی میں ضم کرنا چاہتے تھے لیکن پھر خود ہی چھوڑ کر چلےگئے
چودھری سالک حسین نے کہا کہ
چکوال سے نہیں گجرات سے الیکشن لڑوں گا،
ان کا کہنا تھا کہ ہمارا ٹارگٹ 6 سے 7 قومی اور 12سے 14 صوبائی اسمبلی کے امیدوار کھڑا کریں گے

Leave A Reply

Your email address will not be published.