News Views Events

پٹیشن پارٹی قیادت کی ہدایت پر دائر کی ،معافی نہیں مانگوں گا ، عمیر نیازی ڈٹ گئے

0

اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصا ف کے وکیل عمیر خان نیازی نے کہا ہے کہ ہم نے کبھی الیکشن التواکا سوچا بھی نہیں تھا،ہم چاہتے ہیں 8 فروری کو ہی الیکشن ہوں،خالی الیکشن ہونا مقصود نہیں ، صاف شفاف الیکشن ہونا چاہیے ،کیا ہاتھ پائوں باندھ کر یہ الیکشن لڑانا ہے۔نجی ٹی وی پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے عمیر نیازی نے کہا کہ لیول پلیئنگ فیلڈ کیا ہم سے تو سلیکٹو فیلڈ بھی چھین لی گئی ۔لاہورہائیکورٹ میں دائر پیٹیشن کے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ یہ میری پٹیشن تھی جس کو میں نے پارٹی کی اعلیٰ قیادت سے مشاورت کے بعد داخل کی تھی ،اگر قانون میں عدالتوں کو اپروچ کرنا جرم ہے تو پھر عدالتیں ہی بند ہوجائیں گی ،آر اوز کی تعیناتی صوبائی سطح پر ہورہی ہے اس لئے ہم لاہور ہائیکورٹ گئے ۔انہوں نے کہا کہ ہم الیکشن کمیشن کے رویے پر اعتراض کر رہے ہیں،ہم یقینی بنا چاہ رہے تھے کہ امپائر نیوٹرل کھڑے کریں۔ان کا کہنا تھا کہ چاہے ریلیف ملے یا نہ ملے ہم نے ریکارڈ میں لانا ہے کہ ہماری جماعت کو کیسے کنارے لگایا گیا۔ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھاکیا تمام سیاسی جماعتوں کو ہاتھ پائوں باندھ کر الیکشن لڑانا ہے،خالی الیکشن ہونا مقصود نہیں الیکشن کا صاف شفاف ہونا ضروری ہے ۔عمیر نیازی نے کہا کہ پچھلے چار الیکشن جوڈیشری نے کرائے ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ کل لطیف کھوسہ تحریک انصاف میں شامل ہورہے ہیں ، توہین عدالت کے معاملے پر عمیر نیازی کا کہنا تھا کہ میرے تک آنے سے پہلے ایک جوڈیشل آرڈر پاس ہوا ہے،عدالت نے اپنا مائنڈ اپلائی کیا ہے، اگر توہین دیکھنی ہے تو بہت سی چیزوں سے گزر کر آنا ہوگا، ہم contest کریں گے، معافی نہیں مانگیں گے، اس میں توہین ہی کیا ہے؟

Leave A Reply

Your email address will not be published.