کویت کے امیر شیخ نواف الاحمد الجابر 86برس کی عمر میں انتقال کر گئے
کویت کے امیر شیخ نواف الاحمد الجابر الصباح انتقال کرگئے، وہ گزشتہ کئی دونوں سے بیمار تھے۔ انہیں گزشتہ روز ہسپتال داخل کروایا گیا۔
یاد رہے ولی عہد شہزادہ کی سرکاری ویب سائٹ کے مطابق شیخ نواف 25 جون، 1937 کو کویت شہر میں متھانہ کمپلیکس کے مقام فراز الشویخ میں پیدا ہوئے۔ وہ کویت کے دسویں حکمران شیخ احمد الجابر المبارک الصباح کے چھٹے بیٹے ہیں جو 1921 سے 1950 تک کویت کے امیر رہے۔
ولی عہد شہزادہ کے دفتر کی ویب سائٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ شیخ نواف شادی شدہ ہیں اور اس کے چار احمد، فیصل، عبد اللہ، سلیم اور شیخ نامی بیٹے اور ایک بیٹی ہے۔ شیخ نواف نے ’کویت کے مختلف سکولوں، جیسے کہ حمادا، شارق اور النقرہ اور پھر مشرقی اور مبارک میں تعلیم حاصل کی۔
شیخ نواف نے تقریبا 58 سال تک متعدد سرکاری عہدوں پر فائز رہے ہیں، جن میں وزارت داخلہ اور وزارت دفاع شامل ہیں۔ انہوں نے اپنے سیاسی کیریئر کا آغاز 1962 میں حوالی کے گورنر کی حیثیت سے کیا اور 16 سال تک خدمات انجام دیں۔ پھر 1978 میں وزیر داخلہ اور 1988 میں کویتی وزیر دفاع رہے۔
کویت کی جنگ آزادی کے بعد پہلی حکومت کے قیام کے ساتھ ہی شیخ نواف نے اپریل 1991 میں وزارت سماجی امور اور محنت کی وزارت کا عہدہ سنبھالا۔ پھر 1994 میں نیشنل گارڈ کے نائب چیف بنے۔
شیخ نواف 2003 میں وزارت داخلہ واپس آئے ، پھر 2006 میں ولی عہد بن گئے، اور آخر کار 2020 میں کویت کے امیر بن گئے تھے۔