شاہد خاقان عباسی کا مسلم لیگ ن لیگ چھوڑنے کا فیصلہ
اسلام آباد(نیوزڈیسک)سابق وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے مسلم لیگ ن چھوڑنےکا فیصلہ کرلیا، وہ ن لیگ چھوڑنےکا باقاعدہ اعلان چند روز میں پریس کانفرنس میں کریں گے۔
نجی ٹی وی (اے آر وائی)کے مطابق سابق وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے ن لیگ چھوڑنےکا فیصلہ کرلیا، حلقے کے لوگوں سے مشاورت کے بعد شاہد خاقان نے ن لیگ کوچھوڑنے کا فیصلہ کیا۔
ن لیگ چھوڑنےکا باقاعدہ اعلان چند روز میں پریس کانفرنس میں ہوگا، حلقے والوں سےمشاورت ہورہی ہے کب پریس کانفرنس کرنی ہے۔شاہد خاقان کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ الیکشن سے قبل اپنی پوزیشن واضح کرنا چاہتا ہوں، اگر ن لیگ نے کسی ورکرکوٹکٹ دی تو حمایت کروں گالیکن اسکا علاوہ سپورٹ نہیں ہوگی۔شاہد خاقان کا کہنا تھا کہ کسی اورجماعت میں نہیں جاؤں گا، الیکشن کےبعد نئی جماعت بنا سکتا ہوں۔