ڈاکٹر محمد امجد کو استحکام پاکستان پارٹی میں اہم عہدہ مل گیا
اسلام آباد(نیوزڈیسک) استحکام پاکستان پارٹی میں شامل ہونے والے سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر محمد امجد کوسینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی(سی ای سی) کا ممبر بنا دیا گیا۔ اس حوالے سے ڈاکٹر امجد نے کہا کہ استحکام پاکستان پارٹی کی قیادت کا مشکور ہوں جنہوں نے مجھے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا ممبر بنایا ہے، جہانگیر ترین اور علیم خان کے اعتماد اور پارٹی کی سپورٹ سے ہم ملک کےلئے مثبت کام کریں گے اور رواداری اور تعمیری سیاست کو فروغ دیں گے، پاکستان زندہ باد ۔