News Views Events

امریکا اور مغرب سے ایڈ نہیں ٹریڈ چاہیے ۔مصطفیٰ ملک پاک امریکہ تعلقات کی بحالی میں کیمونٹی کا کردار قابل ستائش ہے۔مصطفیٰ ملک

1

 

اسلام آباد ( نیوز ڈیسک)امریکہ میں مقیم ممتاز شاعر، ادیب،صحافی امریکی تھنک ٹینک ” ورلڈ ڈائیلاگ فورم ” کے CEO، غضنفر ہاشمی نے گزشتہ روز پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات غلام مصطفیٰ ملک سے تفصیلی ملاقات کی۔ملاقات میں پاک امریکہ تعلقات،بزنس ڈویلپمینٹ، امریکہ میں مقیم پاکستانی کیمونٹی کے مسائل پر تفصیلی تبادلہ کیا گیا،مصطفیٰ ملک نے کہا کہ ہم یمیشہ امریکہ اور مغرب سے ایڈ چاہتے ہیں، خودمختار پاکستان کے لیے حکومتوں کو ٹریڈ پر توجہ دینی چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ پاک امریکہ تعلقات کی بحالی میں کیمونٹی کا کردار قابل ستائش ہے۔ اوورسیز پاکستانیز ہمارا قیمتی سرمایہ ہیں،انکے مسائل کے حل کے لیے ق لیگ نے ہمیشہ کلیدی کردار ادا کیا،غضنفر ہاشمی نے بتایا کہ ہم کوشش کررہے ہیں کہ امریکہ میں مقیم پاکستانی یہاں سرمایہ کاری کریں تاکہ ملک کی معیشت میں بہتری آئے انہوں نے بتایا کہ ہم نے اپریل میں پاکستان فیوچر کے نام سے سرمایہ کاری کانفرنس منعقد کرائی،جس میں پرنسپل ڈپٹی سیکرٹری برائے ساوتھ ایشیا اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ مس ایلزبتھ نے خصوصی شرکت کی تھی اور اپنے ہر ممکن تعاون کی یقین دھانی کرائی تھی،غضنفر ہاشمی نے بتایا کہ امریکی میں مقیم پاکستانی اپنے وطن میں سرمایہ کاری کے خواں ہیں انہیں تحفظ اور سہولیات دی جائیں۔

1 Comment
  1. Ch Sikander Warraich says

    Excellent Job

Leave A Reply

Your email address will not be published.