News Views Events

عمران خان نے اقتدار کی اندھی خواہش کی قربان گاہ پر ورکرز بلی چڑھا دیے:خواجہ آصف

0

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما و سابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے ک

‏عمران کی باقیات کہہ رہی ھے انکے لیڈروں پہ ظلم ھوا ھے اسلئے وہ سیاست یا پارٹی چھوڑ رہے ھیں وفاداریاں بدل رہے ھیں۔ اور ان نام نہاد مظلوموں کی وڈیو بنا کر ظلم کی داستانیں سنا رہے ھیں۔
عمران خان کی ذاتی یا سیاسی زندگی میں وفا نام کی کوئ روایت نہیں یہی وجہ بنی کی مشکل وقت میں اسکے قریب ترین ساتھی اسے چھوڑ گئے ا گر لیڈر وفا کا استعارہ ھو تو ورکر مشکل اور آزمائش کاٹ لیتا ھے جب لیڈر دو نمبر ھو ایک سیاسی سیلز مین ھو اقتدار کے لئے ھر وقت نیلام ھونے کے لئے تیار ھو تو ورکر خزاں کے پتوں کے طرح جھڑتے ھیں ۔ پی ٹی آئ کے دور حکومت میں نواز شریف کے سامنے جیل سے بیٹی کو گرفتار کیا۔ اور اسکے ورکروں کیساتھ کیا نہیں ھوا عمران خان نے ذاتی نگرانی میں انکو ظلم کا نشانہ بنایا۔ جلسوں اور تقریروں میں دھمکیاں دیتا رہا۔ بچوں اور خواتین کو عدالتوں اور جیلوں میں گھسیٹا۔ ورکر کی عزت عمران کرتا تو وہ آزما ئش بھگت لیتے اس نے تو ورکر کو یہ عزت دی کہ پارٹی کے کسی پرانے وفادار پہ اعتبار نہ کیا اور پی پی پی سے ایک سال قبل ادھار لیا وکیل چئیرمین بنادیا۔
اور پھر 9مئی کو ریاست سے بغاوت اور افواج پہ حملہ ترتیب دیا۔ عدلیہ کو گالی دیتا رہا۔ اقتدار کی اندھی خواھش کی قربان گاہ پہ ورکر بلی چڑھا دیے۔ دونوں ھاتھوں سے ملک کو لاوارث سمجھ کے لوٹتا رہا۔

مشکلیں ھم نے کاٹیں عمران خان کے اندھے انتقام کا نشانہ بنے مگر سامنے مثال نواز شریف تھا۔ جس کے عزم نے حوصلہ دیا اللہ نے صبر دیا اور ھمارے جیسے ورکروں کی عزت اور بھرم رکھا۔

چار سال میں نواز شریف کا ایک بھی ایم این اے یا ایم پی آے نہ ٹوٹا باوجود جیلوں اور نیب کا ھتھیار بے دردی کے ساتھ استعمال ھوا۔ لیڈر پارٹی میں وفا کلچر پروموٹ کرتا ھے جب لیڈر فراڈ یا اور نو سر باز ھو تو آزمائش میں کون استقامت دکھاتا ھے

Leave A Reply

Your email address will not be published.