News Views Events

نواز،شجاعت ملاقات خوش آئند،ملک کےلئے سیاستدانوں کو متحدہونا ہوگا،چودھری عبدالرزاق

0

اسلام آباد(نیوزڈیسک) مسلم لیگ(ق)  ناروے کے صدر چودھری عبدالرزاق نے مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نوازشریف اور مسلم لیگ ق کے صدر چودھری شجاعت حسین کے درمیان 15سال بعد ہونے والی ملاقات کو اہم سیاسی پیش رفت قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کو درپیش سنگین چیلنجز اس امر کے متقاضی ہیں کہ سینئر سیاستدان باہمی اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر قومی مفاد میں مل کر کام کریں ۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بلاشبہ نوازشریف اور چودھری شجاعت حسین تجربہ کار سیاستدان ہیں اور اگر یہ دونوں رہنما باہم مل کر کام کرتے ہیں تو اس میں ملک وقوم کا فائدہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ چودھری شجاعت حسین نے ہمیشہ مفاہمت اور رواداری کی سیاست کا پرچار کیا ہے اورمسلم لیگ ق آئندہ بھی ملکی مفاد میں اپنی اس پالیسی پر کاربند رہے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.