News Views Events

ن لیگ کے ساتھ قومی اسمبلی کی 4 ، صوبائی اسمبلی کی 8 نشستوں پر معاملات پہلے سے ہی طے ہیں، چودھری سالک حسین

0

ن لیگ کے ساتھ قومی اسمبلی کی 4 ، صوبائی اسمبلی کی 8 نشستوں پر معاملات پہلے سے ہی طے ہیں، چودھری سالک حسین

لاہور(6 دسمبر 2023ء) سابق وفاقی وزیر و سینئر نائب صدر پاکستان مسلم لیگ چودھری سالک حسین نے کہاہے کہ مسلم لیگ(ن) اور پاکستان مسلم لیگ کے درمیان قومی اسمبلی کی 4 اور صوبائی اسمبلی کی 8 نشستوں پر معاملات پہلے سے طے شدہ ہیں،اس سے زیادہ سیٹوں پر بات الیکشن شیڈول جاری ہونے کے بعد طے پائے گی۔
مسلم لیگ(ن) کے قائد میاں نوازشریف اور پاکستان مسلم لیگ کے صدر چودھری شجاعت حسین کی ملاقات کی تفصیلات سے صحافیوں سے کوآگاہ کرتے ہوئے چودھری سالک حسین نے کہاکہ سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف ،میاں محمد شہباز شریف اور سینئر نائب صدر پاکستان مسلم لیگ ن مریم نواز شریف اور ان کے وفد کی چوہدری شجاعت حسین کے گھر آمد کا خیر مقدم کرتے ہیں ۔
صحافیوں کے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے سوالات پر چوہدری سالک حسین کا کہنا تھا پاکستان مسلم لیگ ن اور پاکستان مسلم لیگ کے معاملات پہلے سے ہی طے شدہ ہیں ۔ پاکستان مسلم لیگ ق کی 4 قومی اسمبلی اور 8 صوبائی اسمبلی کی نشستیں پہلے سے طے شدہ معاملات میں موجود ہیں ۔اس سے زیادہ سیٹوں پر بات چیت الیکشن شیڈول جاری ہونے کے بعد طے پائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.