چودھری شجاعت کی زیرصدارت اہم اجلاس،ٹکٹوں کی تقسیم پر تبادلہ خیال
لاہور(نیوزڈیسک) مسلم لیگ ق کے صدر چودھری شجاعت حسین کی زیر صدارت لاہور میں اہم اجلاس ہوا جس میں چودھری سرور،طارق بشیر چیمہ ،چودھری سالک حسین اور چودھری شافع حسین نے شرکت کی ۔ اجلاس میں انتخابات کے سلسلہ میں اہم امور اور ٹکٹوں کی تقسیم پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ مسلم لیگ ق نے الیکشن کمیشن پر اطمینان کا اظہار کیا۔
قبل ازیں چودھری شجاعت حسین کی مسلم لیگ ن کے مرکزی صدر شہباز شریف کے گھر پہنچے۔ جہاں دونوں رہنماؤں میں موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان آئندہ انتخابات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں رہنماؤں کا آئندہ انتخابات میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے بارے میں مشاورت ہوئی۔
چودھری شجاعت کی شہباز شریف کے گھر آمد، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال