News Views Events

عقیل حسین بلز کو صرف 31 رنز پر آؤٹ کرنے پر بے حد خوش

0

 

ابوظہبی (5 دسمبر 2023) ابوظہبی ٹی 10 کے 7ویں ایڈیشن میں نیو یارک اسٹرائیکرز نے مسلسل تیسری کامیابی حاصل کی۔اسٹرائیکرز کے 98 رنز کے معمولی اسکور کا تعاقب کرتے ہوئے دہلی بلز کو صرف 31 رنز پر آؤٹ کر دیا جو ٹی 10 کی تاریخ کا کم ترین اسکور ہے اسٹرائیکرز کے اسپنرز چمیکا کرونارتنے اور عقیل حسین نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں۔کرونارتنے نے 6 رنز دیکر 3 وکٹیں حاصل کی تھی اور انہیں ایڈیشن میں دوسری بار میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا تھا۔ میچ کے بعد بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ دوبارہ مین آف دی میچ ملنے پر بہت خوش ہوں۔ میں نے اس سیزن میں سخت محنت کی ہے اور تقریبا ایک ہیٹ ٹرک حاصل کی اور اس اپنی کوشش جاری رکھیں گے۔ اسٹرائیکرز کے بولنگ اٹیک کا آغاز کرنے والے عقیل نے بھی 7 رنز دیکر 3 وکٹیں لی تھی۔ بائیں ہاتھ کے اسپنر نے میچ کے بعد بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ گزشتہ سیزن سے اپنی کارکردگی کو دہرانے کی کوشش کررہے ہیں اور امید ہے کہ وہ رواں سال فائنل تک پہنچیں گے

Leave A Reply

Your email address will not be published.