News Views Events

ابوظہبی ٹی 10 ، بلاک چین کا حصہ بن گیا

0

ابوظہبی ٹی 10 نے پہلے ہی تیز ترین فارمیٹ متعارف کرانے کے ساتھ کرکٹ میں انقلاب برپا کر دیا ہے اور اب وہ بلاک چین میں اپنے سفر کا آغاز کررہا ہے۔ٹی 10 گلوبل نے سنو بال منی کے ساتھ شراکت داری کی ہے یہ ایک ایسا پلیٹ فارم جس کا مقصد لوگوں کے لئے کرپٹو کرنسی اور ویب 3 کی دلچسپ دنیا میں داخل ہونا آسان بنانا ہے۔گو ٹو مارکیٹ حکمت عملی کا آغاز دنیا بھر میں ایک ارب سے زائد کرکٹ شائقین کو فزیکل اور ڈیجیٹل انعامات کا تحفہ دینے سے ہوتا ہے۔ ٹورنامنٹ کے میچوں کی ٹی وی اور ڈیجیٹل نشریات کے ساتھ ساتھ ابوظبی کے آفیشل ٹی 10 سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر آسانی سے دکھائے جانے والے کیو آر کوڈ کا فوری اسکین کرنا ضروری ہے۔ اس میں شامل ہونے پر ہر مداح کو ایک دلچسپ ڈیجیٹل انعام ملے گا ، اور یہاں تک کہ کھلاڑیوں سے ملنے ، آٹوگراف شدہ جرسیاں حاصل کرنے ، کھیل کے استعمال شدہ بیٹس حاصل کرنے اور اضافی انعامات حاصل کرنے کا موقع بھی ملے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.