سیاسی جماعتیں ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کا پلان دیں،چودھری سالک
گجرات(نیوزڈیسک)مسلم لیگ ق کے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر چودھری سالک حسین نے کہا ہے کہ اپنے تین ماہ یہ فیصلہ نہیں کرسکے کہ انتخابات میں جانا ہے یا حکومت سنبھالنی ہے تمام سیاسی جماعتیں ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کا پلان دیں ورنہ انتخابات کا کوئی فائدہ نہیں ۔
چودھری سالک حسین نے پاکستان اکنامک رپورٹرز ایسوسی ایشن کے ارکان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کے لئے سیاسی جماعتیں اپنے پلان کا اعلان کریں، ایران سے گیس اور دیگر توانائی کی ضروریات حاصل کر لیں تو اس سے 10 ارب ڈالر سالانہ بچت ہوگی،جب تک الیکشن شیڈول، کاغذات نامزدگی وصول کرنیکا اعلان نہیں ہو جاتا اس وقت تک سیاسی گہما گہمی نظر نہیں آئے گی۔