ابوظہبی ٹی 10 سیزن 7 کا آغاز؛ پہلا مقابلہ دکن گلیڈیئٹرز اور نیویارک اسٹرائیکرز کے درمیان کل ہوگا
ابوظہبی کے شیخ زید کرکٹ اسٹیڈیم میں منعقدہ پریس کانفرنس میں کرکٹ کے تیز ترین فارمیٹ کے ابوظبی ٹی 10 سیزن 7 کے لیے کپتانوں کا اعلان کیا گیا۔ گزشتہ ایڈیشن میں دکن گلیڈی ایٹرز کو ٹائٹل جتوانے والے ویسٹ انڈیز کے ہیوی ہٹر نکولس پورن کو دفاعی چیمپیئن ٹیم نے 28 نومبر سے 9 دسمبر تک ہونے والے ساتویں ایڈیشن کے لیے کپتان برقرار رکھا ہے۔ گزشتہ سیزن کی رنر اپ ٹیم نیو یارک اسٹرائیکرز اور مورس ویل سیمپ آرمی بھی بالترتیب تجربہ کار آل راؤنڈرز کیرون پولارڈ اور معین علی کو کپتان بنائے گی۔
بقیہ ٹیموں کی قیادت میں تبدیلی کی گئی کیونکہ سکندر رضا نے چنئی بریوز کی باگ ڈور چریتھ اسلانکا کو سونپ دی ناردرن واریئرز نے اینجلو میتھیوز کو کپتان مقرر کیا اور دہلی بلز نے روومین پاول کو سیزن کے لیے کپتان مقرر کیا۔ ٹیم ابوظبی ٹیم نے ڈوین پریٹوریئس کو ٹیم کی قیادت کے لیے منتخب کیا جبکہ بنگلہ ٹائیگرز نے بینی ہاول کو کپتان مقرر کیا۔
پریس کانفرنس میں موجود تمام کپتانوں نے سیزن کے لیے اپنے ارادے واضح کر دیے۔
ابوظبی ٹی 10 سیزن 7 کا آغاز منگل سے ہوگا جس کا پہلا میچ دکن گلیڈیئٹرز اور نیویارک اسٹرائیکرز کے درمیان کھیلا جائے گا۔