News Views Events

چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کا بابا گرو نانک کے جنم دن کے موقع پر پیغام

0
چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے سکھ مذہب کے بانی بابا گرو نانک دیو جی کے 554 ویں یوم پیدائش کے موقع پر دنیا بھر کی سکھ برادری کومبارکباد دی ہے۔ اپنے پیغام میں چیئرمین سینیٹ کہا کہ پاکستان میں مقدس مذہبی مقامات کا دورہ کرنے والے ہزاروں سکھ یاتریوں کا خیر مقدم کرتے ہیں۔پاکستان سکھ یاتریوں کا دوسرا گھر ہے گرونانک نے بھائی چارے، محبت،انسانیت اور دوستی کا پیغام دیا، دنیا بھر میں بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کی اشد ضرورت ہے۔
چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پاکستانی عوام محبت پر یقین رکھتے ہیں اور ہر سال دنیا بھر سے آئی ہوئی سکھ برادری کے لوگ محبتوں کا انمول تحفہ وصول کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے سکھ برادری کیساتھ دوستی کے نظریہ کو تقویت مل رہی ہے۔انہوں نے مزیدکہاکہ سکھ برادری کی ایک بہت بڑی تعداد اپنے مذہبی پیشوا بابا گرونانک دیوجی کے جنم دن اور مذہبی رسومات کی ادائیگی کیلئے پاکستان آتے ہیں۔
محمد صادق سنجرانی نے مزید کہا کہ سکھوں کے مذہبی مقامات کا ایک بڑا حصہ پاکستان میں ہے۔ کرتارپور میں واقع گردوارہ سکھ برادری کے لیے اہمیت کا حامل ہے۔ پاکستان نے جذبہ خیر سگالی اور مذہبی ہم آہنگی کو فروغ دینے کے لئے کرتارپور راہداری کھول کر گردوارہ دربار صاحب تک بغیر ویزہ رسائی کی سہولت دی ہے۔ گردوارہ کرتارپور کمپلیکس دنیا بھر میں مقیم سکھ کمیونٹی کے لئے انمول تحفہ ہے۔
Leave A Reply

Your email address will not be published.