News Views Events

معین علی ابوظہبی ٹی 10 لیگ کا ٹائٹل جیتنے کے لئے پرعزم

0

دبئی (نیوزڈیسک)انگلش کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر اور موریس ویل سیمپ آرمی کے کپتان معین علی رواں سال ابوظہبی ٹی ٹین لیگ کا ٹائٹل جیتنے کے لئے پرعزم ہیں۔
ابوظہبی T10 دنیا میں اپنی نوعیت کا ایک منفرد ٹورنامنٹ اور کرکٹ کی مختصر ترین لیگ ہے جو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) کی طرف سے منظور اور امارات کرکٹ بورڈ سے الحاق شدہ ہے۔
ٹی 10 لیگ کا آغاز 28 نومبر سے ہو رہا ہے جس میں آٹھ ٹیمیں شرکت کریں گی جبکہ ایونٹ کے میچز ابوظہبی کے شیخ زید کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے اور 9 دسمبر تک جاری رہے گا۔
28 نومبر کو کھیلے جانے والے افتتاحی میچ میں دفاعی چیمپئن دکن گلیڈی ایٹرز اور نیویارک اسٹرائیکرز کی ٹیمیں ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گی۔
ٹورنامنٹ میں شریک دیگر ٹیموں میں ناردرن واریئرز، موریس ویل سیمپ آرمی، دہلی بلز، ٹیم ابوظہبی، بنگال ٹائیگرز اور چنئی بریوز شامل ہیں۔
ایونٹ کے آغاز سے قبل پریس کانفرنس کرتے ہوئے معین علی کا کہنا تھا کہ ہم گزشتہ ایونٹ میں ٹائٹل جیتنے سے محروم رہ گئے تھے لیکن اس بار ہمیں یقین ہے کہ ہم بہترین کارکردگی کی بدولت کامیابی حاصل کرلیں گے۔
معین کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس بہت مضبوط سکواڈ ہے، ہارڈ ہٹنگ بیٹرز ، زبردست پیسرز اور بہترین اسپنرز ٹیم میں شامل ہیں جس کے باعث یہ ایک متوازن ٹیم ہے اور مجھے لگتا ہے کہ ہمارے پاس ٹائٹل جیتنے کا اچھا موقع ہے۔
معین کو یہ بھی امید ہے کہ 2023 کے ون ڈے ورلڈ کپ میں انگلینڈ کی مایوس کن کارکردگی کے بعد انگلش ٹیم میں کچھ تبدیلیاں ہوں گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.