ٹیپ بال کا اپنا مزہ ہے ،جلدی بوڑھا نہیں ہونا چاہتا، شاہد آفریدی
دبئی(نیوزڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان و سپر فکس کے برانڈ ایمبیسڈر شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ ٹیپ بال کا اپنا ہی مزہ ہے ،جلدی بوڑھا نہیں ہونا چاہتا اس لئے ٹیپ بال کھیلتا رہوں گا ۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سپر فکس کے برانڈ ایمبیسڈ شاہد خان آفریدی دبئی پہنچے جہاں چیئرمین سپر فکس گروپ نوید احمد نے دبئی ایئرپورٹ پر ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر وائس چیئرمین سپر فکس خاور لطیف اور ڈائریکٹر لاجسٹکس شبیر احمد اعوان تھے۔
Will start playing tape ball cricket, I'm not getting old sooner : Shahid Afridi pic.twitter.com/8vp2TQ1WIr
— TEAM AFRIDI (@TEAM_AFRIDI) November 26, 2023
پریس کانفرنس میں شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ دوبارہ اپنے لئے ٹیپ بال شروع کر رہا ہوں ،میرے دائیں اور بائیں جو لوگ بیٹھے ہیں ان کے ساتھ کھیلوں گا ، ٹیپ بال کا اپنا مزہ ہے جلدی بوڑھا نہیں ہونا ہم نے ۔
واضح رہے سپر فکس عالمی ٹیپ بال کرکٹ چیمپئن شپ یکم دو اور تین دسمبر2023 کو شارجہ کرکٹ سٹیڈیم میںشروع ہوگی۔
اس حوالے سے شارجہ کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں،سپر فکس ٹورنامنٹ میں 8 ٹیمیں حصہ لیں گی ،اس مرتبہ شائقین کر کٹ کے لئے ہر روز 2 عمر ہ کے ٹکٹس اور بذریعہ قرعہ اندازی پیش بہا قیمتی انعامات بھی دیئے جائیں گے جبکہ ونر ٹیم کو30 تیس ہزار درہم اور رنر اپ ٹیم کو 15ہزار درہم اور وننگ ٹرافیاں دی جائیں گی-
اس کے علاوہ بیسٹ باولر، بیٹسمین اور بہترین فیلڈر اور مین آف دی میچ کے انعامات بھی رکھے گئے ہیں- شارجہ کر کٹ اسٹیڈیم میں کرکٹ کے شوقین افراد کو رنگا رنگ اور تفریحی پروگراموں سے بھی لطف اندوز ہو سکیں گے یہ عالمی ٹورنامنٹ شارجہ کر کٹ سٹیڈیم میں 3 روز تک جاری رہے گا۔سب سے خاص بات کہ بھارت اور پاکستان کی ٹیمیں مد مقابل ہوں گیں جس کے لیے دونوں ٹیموں نے تیاریاں شروع کر دی ہیں۔