News Views Events

سپر فکس سیزن 2 کی تیاریاں عروج پر،برانڈ ایمبیسڈر شاہد آفریدی دبئی پہنچ گئے

0

دبئی(نیوزڈیسک)سپرفکس سیزن ٹو کی تیاریاں اپنے عروج پر ہیں اور اس سلسلے میں سپر فکس کے برانڈ ایمبیسڈ شاہد خان آفریدی دبئی پہنچ گئے جہاں چیئرمین سپر فکس گروپ نوید احمد نے دبئی ایئرپورٹ پر ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر وائس چیئرمین سپر فکس خاور لطیف اور ڈائریکٹر لاجسٹکس شبیر احمد اعوان تھے۔
واضح رہے سپر فکس عالمی ٹیپ بال کرکٹ چیمپئن شپ یکم دو اور تین دسمبر2023 کو شارجہ کرکٹ سٹیڈیم میں انعقاد پذیر ہوگی۔
اس حوالے سے شارجہ کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں،بوم بوم شاہد خان آفریدی سپر فکس کے برانڈ ایمبیسیڈر کے طور دبئی پہنچ گئے ہیں ۔ سپر فکس چیمپیئن شپ کے چئیرمین نوید احمد نےان کا پرتپاک استقبال کیا۔
سپر فکس ٹورنامنٹ میں 8 ٹیمیں حصہ لیں گی ،اس مرتبہ شائقین کر کٹ کے لئے ہر روز 2 عمر ہ کے ٹکٹس اور بذریعہ قرعہ اندازی پیش بہا قیمتی انعامات بھی دیئے جائیں گے جبکہ ونر ٹیم کو30 تیس ہزار درہم اور رنر اپ ٹیم کو 15ہزار درہم اور وننگ ٹرافیاں دی جائیں گی-
اس کے علاوہ بیسٹ باولر، بیٹسمین اور بہترین فیلڈر اور مین آف دی میچ کے انعامات بھی رکھے گئے ہیں- شارجہ کر کٹ اسٹیڈیم میں کرکٹ کے شوقین افراد کو رنگا رنگ اور تفریحی پروگراموں سے بھی لطف اندوز ہو سکیں گے یہ عالمی ٹورنامنٹ شارجہ کر کٹ سٹیڈیم میں 3 روز تک جاری رہے گا۔سب سے خاص بات کہ بھارت اور پاکستان کی ٹیمیں مد مقابل ہوں گیں جس کے لیے دونوں ٹیموں نے تیاریاں شروع کر دی ہیں۔

انتظار کی گھڑیاں ختم ،سپر فکس چیمپئن ٹرافی سیزن ٹو دھوم مچانے کو تیار

Leave A Reply

Your email address will not be published.