News Views Events

پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے ایک اور تاریخ رقم کر لی

0

کراچی(نیوزڈیسک)پاکستان اسٹاک ایکسچینج ( پی ایس ایکس ) نے ایک اور تاریخ رقم کر لی۔
کاروباری ہفتے کے آخری روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ نے ایک اور تاریخ رقم کرتے ہوئے 59 ہزارنے نفسیاتی حد عبور کرلی ہے۔
جمعہ کے روز کاروبار کے آغاز پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی ریکارڈ کی گئی ہے۔
کاروبار کے دوران ہنڈریڈ انڈیکس کی 322 پوائنٹس اضافے سے 59 ہزار 222 کی سطح پر ٹریڈنگ جاری ہے۔
دوسری جانب کاروباری ہفتے کے آخری روز پاکستانی کرنسی کی قدر میں معمولی اضافہ دیکھا جارہا ہے، پاکستانی کرنسی کی امریکی ڈالر کے مقابلے 27 پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔
کاروباری دن کے آغاز پر انٹربینک میں امریکی ڈالر 285 پر ٹریڈ کررہا ہے۔
ڈالرکی قیمت گزشتہ روز 66 پیسےاضافےکیساتھ 285.27 پیسے پربند ہوا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.