News Views Events

اداکار ومصنف رئوف خالد کو بچھڑے 12برس بیت گئے

0

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان کے معروف مصنف، ہدایت کار اور اداکار رؤف خالد کو ہم سے بچھڑے آج 12برس بیت گئے مگر ان کی یادیں آج بھی شائقین کے دلوں میں بستی ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق مقبول ڈارمہ سیریل انگار وادی اور لاگ سے شہرت پانے والے رؤف خالد آج بھی اپنے چاہنے والوں کے دلوں میں زندہ ہیں ۔ پاکستان کے مایہ ناز اداکار ، ہدایت کار رؤف خالد پشاور میں 19دسمبر 1957میں پیدا ہوئے۔
بیورو کریسی سے ڈرامہ نگری میں کے شعبے میں آنے والے رؤف خالد نے اپنی ہدایتکاری اور اپنے تحریر کردہ ڈراموں کے ذریعے بے پناہ داد وصول کی۔ تحریک آزادی کشمیر کے حوالے سے سے ان کی مقبول ترین ڈرمہ سیریل انگار وادی آج بھی شائقین کی یادوں میں تازہ ہے۔
پاکستان ٹیلی ویژن کے لیے رئوف خالد کے لکھے جانے والے مشہور زمانہ ڈراموں میں مدار اور گیسٹ ہائوس جبکہ ان کے ہدایت کردہ ڈراموں میں انگار وادی اور لاگ شامل ہیں۔ روف خالد کی شاندار خدمات کے اعتراف میں انہیں تمغہ برائے حسن کارکردگی سے بھی نوازا گیا۔ اپنی منفرد شخصیت اوراعلیٰ صلاحیتوں کی بدولت روف خالد نے کم عرصے میں ہی بے پناہ شہرت پائی۔
شہرت کی بلندیوں کو چھونے والا یہ درخشاں ستارہ 53برس کی عمر میں ایک ٹریفک حادثے کا شکار ہو کر اپنے چاہنے والوں سے ہمیشہ ہمیشہ کے لیے بچھڑ گئے مگر ان کی یادیں آج بھی شائقین کے دلوں میں بستی ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.