News Views Events

ایم ایل ون ،ریویو پی سی ون وزارت منصوبہ بند ی کو ارسال کردیا گیا

0

اسلام آباد(نیوزڈیسک)وزیر اعظم کی ہدایت پر وزارت ریلوے نے ایم ایل ون منصوبے کا نظر ثانی شدہ پی سی ون وزارت منصوبہ بندی کو بھجوا دیا۔
تفصیلات کے مطابق پی سی ون پری سی ڈی ڈبلیو پی کے سامنے منظوری کے لئے آئندہ ہفتے پیش کیا جائیگاجسے بعد ازاں سی ڈی ڈبلیو پی اور ایکنک سے منظوری کیلیے بھیجا جائے گا۔
منصوبے کی کل لاگت 6۔67 بلین ڈالرز ہے منصوبے کو دو مراحل میں مکمل کیا جائے گا، پہلے مرحلے کو پانچ سال میں مکمل کیا جائے گا، پہلے مر حلے میں 930 کلو میٹرز پر مشتمل ٹریک بنایا جائے گا، پہلے مرحلے میں بننے والے ٹریک کی لاگت 3159۔7 ملین ڈالرز ہے۔
پہلے مرحلے کے پیکیج ون کیے ٹریک کی لمبائی 397 کلو میٹرز، پیکیج ون میں نوابشاہ، روہڑی خانپور اور پی آر وولٹن شامل جبکہ پیکیج ٹو میں 533 کلو میٹرز لمبا ٹریک بنایا جائے گا۔
پیکیج ٹو کراچی سے نوابشاہ 296کلو میٹرز اور خانپور سے ملتان 237کلو میٹرز پر مشتمل پیکیج ٹو کی لاگت 3159 ملین ڈالرز ہے مین لائن ون کے دوسرے مرحلے کی لاگت 3518۔8 ملین ڈالرز ہے جبکہ ٹریک کی لمبائی 796 کلومیٹر ہے دوسرے مرحلے میں پیکیج تھر شامل جو کہ ملتان سے لاہور تک ہے ٹریک کی لمبائی 334 کلومیٹرز ہے لاگت 799 ملین ڈالرز ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.