جعلساز مافیا ناجائز دولت لے کر انتخابات میں داخل ہورہا ہے ، خواجہ آصف
اسلام آباد(نیوزڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما وسابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ سڑکوں اور ٹی وی ہر ہائوسنگ سوسائٹی کے اشتہارات میں جو خیالی تصویریں لگائی جاتی ہیں وہ دبئی ، نیویارک یا کسی اور بڑے شہر کی ہوتی ہیں یا کمپیوٹر جنریٹڈ ہوتی ہیں ۔
سماجی رابطوں کی ایکس پر خواجہ آصف نے کہا کہ یہ کھلی جعل سازی ہے اور ان میں بیشتر کے پاس اجازت ناموں کے لوازمات پورے نہیں ھوتے۔ یہ سلسلہ کئی سالوں سے چل رہا ھے اور لوگ لٹ رہے ہیں۔ اب یہ مافیا اپنی ناجائز دولت لیکر انتخابات میں داخل ہو رہا ہے ۔ اللہ رحم کرے
سڑکوں پہ اور TV پہ ھاؤسنگ سوسائٹی کے اشتہارات میں جو خیالی تصویریں لگائ جاتی ھیں وہ دبئی ، نیویارک یا کسی اور بڑے شہر کی ھوتی ھیں یا کمپیوٹر جنریٹڈ ھوتی ھیں۔ یہ کھلی جعل سازی ھے اور انمیں بیشتر کے پاس اجازت ناموں کے لوازمات پورے نہیں ھوتے۔ یہ سلسلہ کئی سالوں سے چل رہا ھے اور…
— Khawaja M. Asif (@KhawajaMAsif) November 23, 2023