صدرمملکت کےاخراجات میں 14کروڑکااضافہ:ایوان بالا میں پیش کی گئی رپورٹ میں انکشاف
اسلام آباد(نیوزڈیسک)پانچ سال میں ایوان صدر کے اخراجات کم کرنے اور کفایت شعاری اختیار کرنے کے حوالے سے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے دعوؤں کی قلعی کھل گئی ہے۔ایوان بالا میں پیش کی گئی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ 5 سال کے دوران مجموعی طور پر 14 کروڑ روپے کا اضافہ ہوا ہے۔
صدرعارف علوی کے 5سال کے اخراجات کی تفصیلات ایوان بالا میں پیش کر دی گئی۔
دستاویز کے مطابق مالی سال 2018/19 میں ایوان صدر عوامی کے اخراجات 36 کروڑ تھے، مالی سال 2019/20 میں ایوان صدر عوامی کے اخراجات 31 لروڑ 36 لاکھ تھے، مالی سال 2022/23 میں ایوان صدر عوامی کے اخراجات بڑھ کر 43 کروڑ 17 لاکھ روپے ہوگئے ۔
دستاویز کے مطابق مالی سال 2018/19 میں ایوان صدر پرسنل کا مختص بجٹ 63 کروڑ 45 لاکھ تھا جس میں 59 کروڑ 11 لاکھ اخراجات ہوئے جبکہ مالی سال 2019/20 میں ایوان صدر پرسنل کا مختص بجٹ 59 کروڑ 70 لاکھ روپے تھا جس میں 55 کروڑ 63 لاکھ کے اخراجات ہوئے، مالی سال 2022/23 میں ایوان صدر پرسنل کا مختص بجٹ 70 کروڑ 50 لاکھ روپے تھا۔