سابق ایم این اے علی وزیر پھر گرفتار
اسلام آباد(نیوزڈیسک)سابق رکن قومی اسمبلی علی وزیر کوایک مرتبہ پھر گرفتار کر لیا گیا۔
اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ علی وزیر کو کوئٹہ سے آتے ہوئے درہ زندہ کے قریب گرفتار کیا گیا ہے۔
پولیس نے بتایا کہ علی وزیر پر اداروں کے خلاف تقاریر اور نقص امن کے مقدمات درج ہیں۔