خالد رانجھا کا ساتھیوں سمیت مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان
لاہور(نیوزڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا سلسلہ جاری ہے ،
سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف سے منڈی بہاؤالدین سے سیاسی شخصیات کی ملاقات، مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کردیا۔
ریٹائر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج خالد رانجھا ساتھیوں سمیت مسلم لیگ(ن) میں شامل ہو گئے ۔
سابق ایم این اے ناصر بوسال اورپارٹی کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل عطا اللہ تارڑ موجود بھی موجود تھے،
اس موقع پر شہبازشریف نے کہا کہ آپ سب کو معمار وطن جماعت میں خوش آمدید کہتا ہوں،
مسلم لیگ(ن) عوام کی اکثریت کی نمائندہ اور سب سے بڑی جماعت ہے جو عوام کی خدمت میں اپنا ثانی نہیں رکھتی،
محمد نواز شریف کی قیادت میں پاکستان کو معاشی بحرانوں سے نکالنے کی فیصلہ کن جدوجہد کریں گے،
انہوں نے کہا کہ آپ کے آنے سے پاکستان کی معاشی بحالی اور عوام کو مہنگائی سے نجات دلانے کی جدوجہد مزید تیز ہوگی،
ریٹائرڈ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج خالد رانجھا نے قائد مسلم لیگ (ن) محمد نواز کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا
مسلم لیگ(ن) میں شمولیت کا اعلان کرنے والے خالد رانجھا نے کہا کہ الیکشن میں مسلم لیگ (ن) کو کامیاب بنائیں گے،
مسلم لیگ(ن) کی انتخابی فتح میں ہی پاکستان اور عوام کی بھلائی ہے،
پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا سلسلہ جاری
سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف سے منڈی بہاؤالدین سے سیاسی شخصیات کی ملاقات، مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان
ریٹائر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج خالد رانجھا ساتھیوں سمیت مسلم لیگ(ن) میں شامل ہو گئے
اس موقع پر… pic.twitter.com/dq2ct7S7Xu
— PMLN (@pmln_org) November 14, 2023