News Views Events

ابوظہبی ٹی 10 سیزن 7 کا ٹکٹ صرف 10 درہم میں

0

ابوظہبی ٹی 10 کا 7 واں ایڈیشن اب نزدیک آچکا ہے اور شائقین کرکٹ کے لئے اچھی خبر یہ ہے کہ کرکٹ کے تیز ترین فارمیٹ کے ٹکٹ اب صرف 10 درہم میں دستیاب ہے جسے آن لائن بھی خریدا جا سکتا ہے۔

ابوظہبی ٹی 10 نے آمدہ ایڈیشن کے لئے اپنے خصوصی ٹکٹنگ پارٹنر کے طور پر کیو ٹکٹس کے ساتھ شراکت داری کی ہے ۔ کیو ٹکٹس 360 پلے کے ساتھ ابوظبی، دبئی اور فجیرہ کے مختلف مالز میں ٹکٹوں اور دیگر بنڈل آفرز کی تشہیر کرے گا۔

ابوظہبی میں ٹکٹ یاس مال میں جمپو ٹرامپو اور مرینا مال میں بینسٹاک میں فروخت کئے جائیں گے۔ دبئی میں ٹکٹ اسپرنگ سوق مال میں 360 پلے جمپو ٹرامپو ، الغریر مال میں ایڈونچر لینڈ اور سینچری مال میں ٹرامپولین میں دستیاب ہوں گے۔ جبکہ فجیرہ میں سینچری مال میں واقع اسپائڈر ٹاور میں یہ فروخت کئے جائیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.