News Views Events

شیخ صاحب لگتا ہے آپ کا چلہ اُلٹا پڑھ گیا ہے ،جج کے ریمارکس

0

 
اسلام آباد(نیوزڈیسک)سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کو 9 مئی کے 13 مقدمات میں ملزم نامزد کر دیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق سپشل جج انسداد دہشت گردی راولپنڈی نے جمعہ کوشیخ رشید اور راشد شفیق کی مزید چار مقدمات میں عبوری ضمانتیں ذاتی مچلکوں پر منظور کرلیں ۔
شیخ رشید اور راشد شفیق سردار عبدالرازق خان ایڈووکیٹ کے ہمراہ آج پھر عدالت میں پیش ہوئے اور تھانہ آرآے بازار جی ایچ کیو حملہ کیس ،ٹیکسلا ، واہ کینٹ اور صدر کنٹ میں ضمانت قبل از گرفتاری کی استدعا کی ۔
شیخ رشید کے وکیل سردار عبدالرازق نے موقف اپنایا کہ شیخ رشید کے خلاف سیاسی انتقام ختم ہونے کا نام نہیں لے رہا ،شیخ رشید اور راشد شفیق کے نام ان گنت مقدمات میں ڈال دئیے گئے ہیں ہر روز نئے مقدمے کی خبر ملتی ہے ،
جج ملک اعجاز آصف نے ریمارکس دیے کہ شیخ صاحب لگتا ہے آپ کا چلہ الٹا پڑھ گیا ہے ،
شیخ رشید احمد نے کہا کہ میرے خلاف سابقہ کوئی مقدمہ نہیں تمام مقدمات چلے کے بعد کے ہیں ،
سردار عبدالرازق نے موقف اپنایا کہ آئی جی پنجاب ہائیکورٹ میں لکھ کر دے چکے ہیں کہ شیخ رشید کے خلاف پنجاب میں کوئی مقدمہ نہیں اب 9 مئی کے مقدموں میں تتمہ بیانات کے ذریعے ملوث کیا جارہا ہے ۔
عدالت نے شیخ رشید احمد اور شیخ راشد شفیق کی عبوری ضمانت 18 نومبر تک منظور کرلی اور ان کی تمام درخواستیں یکجا کردیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.