News Views Events

مظفرآباد اور گردونواح میں رات بھر بارش، پہاڑوں پر برفباری

0

مظفرآباد اور گرد و نواح میں رات بھر سے تیز بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث ہونے والی لینڈ سلائیڈنگ سے زمینی راستہ منقطع ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق زیریں وادی نیلم ، ہٹیاں بالا، چکار اور چکوٹھی سمیت پونچھ ڈویژن کے ہیڈ کواٹر راولاکوٹ میں بارش ہوئی جب کہ لیپہ ویلی کو ملانے والی برتھواڑ گلی اور پنجال گلی سمیت بلند پہاڑوں پربرفباری ہوئی۔
اس کے علاوہ ضلع سدھنوتی میں کہیں بارش کہیں برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔
بارش سے لینڈ سلائیڈنگ کے باعث مانسہرہ مظفرآباد شاہراہ لوہارگلی کے مقام سے بند ہوگئی جس کی وجہ سے اسلام آباد سے زمینی رابطہ منقطع ہوگیا۔
ادھر مظفرآباد وادی نیلم کو ملانے والی شاہراہ پر بھی مختلف مقام پر لینڈ سلائیڈنگ ہوئی لیکن ہلکی ٹریفک کے لیے شاہراہ کھلی ہے جب کہ پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش کی وجہ سے موسم سرد ہوگیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.