سپر فکس چیمپئن ٹرافی سیزن ٹو:یکم دسمبر سے شروع ہوگا
دبئ (نیوزڈیسک)یکم دسمبر سے شروع ہونے والی سپر فکس چیمپئن ٹرافی سیزن ٹو کی پریس کانفرنس دبئی کے مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی شائقین کرکٹ کے لیے انتظار کی گھڑیاں ختم ہونے میں صرف بیس دن باقی رہ گئے ۔
گزشتہ رات ہونے والی پریس کانفرنس جس میں پاکستانی میڈیا کے علاوہ ٹیم اونرز نے شرکت کی خلیج ٹائمز بطور میڈیا پارٹنر سپر فکس چئمپئن شپ میں شامل ہو کر اس لیگ کے انعقاد میں بھر پور کردار ادا کرنے کا عزم کیا ۔
سپر فکس چئمپئن شپ کے چئیرمین نوید احمد وائس چئیرمین خاور لطیف یاسر صدیق عمر میجیشن ۔عاشق حسین ۔سجاد عباسی۔محمد ندیم۔شبیر احمد۔عثمان لا ہوری۔ زہیب نبیل توقیر احمد نے شرکت کی سپر فکس کے چئیرمین نوید احمد نے صحافیوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئےکہا کہ میرا مقصد یو اے اور باقی ممالک میں کھلا ڑیوں کے ٹیلنٹ کو اجاگر کرنے کے لیے اس طرح کے ایونٹ کا انعقادکر رہے ہیں اور یہ ہمارا دوسرا ایونٹ ہو گا جس میں نامور کھلاڑی شاہد خان آفریدی شرکت کریں گےجو کہ ٹیپ بال کرکٹ کے لیے بہترین اقدام ہے اس ٹورنامنٹ میں ٹوٹل آٹھ ممالک سے نامور کھلاڑی شرکت کر رہے ہیں اور یہ ٹورنامنٹ شارجہ کرکٹ سٹیڈیم کے تاریخی گراونڈ میں منعقد ہو گا ۔
خاور لطیف نے سوالات کے جواب میں کہا کہ پچھلے سیزن اور اس سیزن میں بہت زیادہ فرق ہے اس بار ہم زیادہ سے زیادہ شائقین کرکٹ کو گراونڈز میں لانے کی کو شش کریں گیں تا کہ لوگ زیادہ سے زیادہ محظو ظ ہو سکیں اور اس ٹورنامنٹ کی خا ص بات جیتنے والی ٹیم کو تیس ہزار درہم کیش اور فائنل ہارنے والی ٹیم کو پندرہ ہزار انعام دیا جائے گا ۔
یاسر صدیق نے سب سے پہلے تمام صحافیوں کا شکریہ اداکیا اور کہا کہ سپر فکس چئمپئن شپ ایک منفرد ٹورنامنٹ ہو تا ہے جس میں بغیر سپونسر شپ کے نوید احمد نے گزشتہ سال کامیاب ایونٹ کیا اور اس سال بھی ایک یادگار ایونٹ منعقد ہو گا جس میں مختلف ممالک کے کھلاڑی شرکت کریں گے اور شائد آفریدی جیسے بڑے نام کا ساتھ جڑنا بہت خوش آئند ہے ۔
عمر مجیشن اور سجاد عباسی نے ٹورنامنٹ کے رولز اور ٹیموں کے متعلق صحافیوں سوالات کے جوابات دیے ۔
سپر فکس چئمپئن شپ کی ٹرافی کی رونمائی اور کٹ لاچنگ نومبر کے آخری ہفتے میں منعقد ہو گی جس کی تیاریوں کے حوالے سے تجاویز بھی زیر غور لا ئی گئیں شارجہ کرکٹ سٹیڈیم میں ہونے والی سپر فکس چئمپئن شپ میں شائقین کرکٹ کے لیے فری انٹری رکھی گئی ہے اور اس کے علاوہ بے شمار انعامات بھی دیے جائیں گیں جس میں عمرے کے پیکج بھی شامل ہیں ۔
یکم دسمبر سے تین دسمبر تک شارجہ کرکٹ سٹیڈیم میں شائقین کرکٹ کی ایک بڑی تعداد متوقع ہے اور سب سے خاص بات کہ بھارت اور پاکستان کی ٹیمیں مد مقابل ہوں گیں جس کے لیے دونوں ٹیموں نے تیاریاں شروع کر د ی ہیں