News Views Events

پاکستانی خاتون ٹیچر کے لئے بین الاقوامی اعزاز

0

پاکستان کے شہر گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والی پاکستانی خاتون ٹیچر سسٹر زیف کو اپنے گھر کے صحن میں پسماندہ بچوں کے لیے اسکول قائم کرنے پر بین الاقوامی اعزاز ’گلوبل ٹیچر پرائز 2023ء‘ سے نوازا گیا ہے۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق بین الاقوامی تنظیم ورکی فاؤنڈیشن کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ہمیں یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ پاکستان کے صوبے پنجاب کے شہر گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والی انگریزی، اردو، ثقافت، بین المذاہب ہم آہنگی، موسمیاتی تبدیلی کی ٹیچر ’سسٹر زیف‘ ورکی فاؤنڈیشن گلوبل ٹیچر پرائز 2023ء کی فاتح قرار پائی ہیں۔

Pakistani teacher Riffat Arif aka Sister Zeph wins Global Teacher Prize

اس ایوارڈ کا اہتمام یونیسکو اور ان کے شراکت دار متحدہ عرب امارات کی عالمی فلاحی تنظیم دبئی کیئرز کے تعاون سے کیا گیا۔
ٹیچر زیف کا انتخاب دنیا بھر کے 130 ممالک سے گلوبل ٹیچر پرائز کے لیے 7 ہزار سے زائد نامزدگیوں اور درخواستوں میں سے کیا گیا ہے۔
پاکستانی ٹیچر نے پیرس میں منعقدہ یونیسکو کی جنرل کانفرنس کے دوران ایک تقریب میں 8 نومبر 2023ء کو اپنا اعزاز وصول کیا۔
یونیسکو کے ڈائریکٹر جنرل آڈری ازولے (Audrey Azoulay) نے پاکستانی ٹیچر کو یہ اعزاز حاصل کرنے پر مبارک باد پیش کی ہے۔
میڈیا کی رپورٹس کے مطابق 26 برس قبل سسٹر زیف نے صرف 13 برس کی عمر میں ایسے بچوں کے لیے اپنے گھر کے صحن میں اسکول قائم کیا تھا جن کے والدین اسکول فیس برداشت نہیں کر سکتے تھے۔
اب یہ اسکول ایک الگ اور نئی عمارت میں منتقل کر دیا گیا ہے جس میں 200 سے زائد بچے مفت تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.