News Views Events

افغان پناہ گزینوں کی واپسی، حکومت پاکستان نے بڑ اعلان کردیا

0

اسلام آباد(نیوزڈیسک)نگران حکومت نےرجسٹرڈافغان مہاجرین کی رجسٹریشن کارڈکی مدت میں6 ماہ کی توسیع کرنے کا فیصلہ کر لیا، پی او آر میں توسیع کا اطلاق یکم جولائی2023 سے31دسمبر 2023کیلئے ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق پی او آرمیں توسیع کااطلاق رجسٹرڈ افغان مہاجرین اور ان کےفیملی ممبرزپرہوگا، وزارت خارجہ اوروزارت داخلہ نے پی او آرکی مدت بڑھانے کی سفارش کی تھی ، ملٹری آپریشنز ڈائریکٹوریٹ نے پی اوآرکی مدت میں31دسمبر 2023تک توسیع کی تجویز دی ہے۔
رجسٹرڈافغان مہاجرین کیلئے رجسٹریشن کارڈکی مدت30 جون2023 کو ختم ہوگئی تھی، پاکستان میں رجسٹرڈ افغان مہاجرین کی تعداد13لاکھ سے زیادہ بنتی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.