کانگو وائرس کے آؤٹ بریک کا معاملہ،قومی ادارہ صحت کا خصوصی مشن فوری طور پر بلوچستان بھیج دیا گیا
اسلام آباد(نیوزڈیسک) وفاقی وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان نے کہا ہے کہ بلوچستان میں کانگو وائرس کے آؤٹ بریک کے معاملے پر "وزارتِ قومی صحت نہ صرف موجودہ صورتحال کی مسلسل نگرانی کر رہی ہے بلکہ وائرس کی روک تھام کیلئے موثر اقدامات کو بھی یقینی بنارہی ہے، صوبائی حکومت کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں”۔
وفاقی وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان نے بتایا کہ "قومی ادارہ صحت کا خصوصی مشن فوری طور پر بلوچستان بھیج دیا گیا ہے تاکہ وائرس کے آؤٹ بریک کی وجوہات تلاش کی جا سکیں۔ کانگو بخار سے بچاؤ کی ویکسین فی الحال موجود نہیں ہے۔ ایڈوائزری پر عمل اور احتیاطی تدابیر کی پاسداری سے اس بیماری سے بچاؤ ممکن ہے”۔
"قومی ادارہ صحت کا خصوصی مشن فوری طور پر بلوچستان بھیج دیا گیا ہے تاکہ وائرس کے آؤٹ بریک کی وجوہات تلاش کی جا سکیں۔ کانگو بخار سے بچاؤ کی ویکسین فی الحال موجود نہیں ہے۔ ایڈوائزری پر عمل اور احتیاطی تدابیر کی پاسداری سے اس بیماری سے بچاؤ ممکن ہے"۔ وفاقی وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان pic.twitter.com/jvs8SLZIVQ
— Ministry of National Health Services, Pakistan (@nhsrcofficial) November 8, 2023