News Views Events

حماس کے حملے میں اسرائیلی وزیر اعظم کا بھتیجاہلاک،غیر ملکی میڈیا کا دعویٰ

0

حماس کے حملے میں اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کا بھتیجا ہلاک ہوگیا۔
غیر ملکی خبر ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم کا بھتیجا یائیر نیتن یاہو غزہ میں ہلاک ہوا، یائیر نیتن یاہو القسام بریگیڈ کے حملے کے دوران مارا گیا ہے، مرنے والا یائیر نیتن یاہو اسرائیلی فوج میں کیپٹن تھا اور”ڈینجرس سنائپر” کے نام سے جانا جاتا تھا۔
واضح رہے کہ زمینی کارروائی کے دوران حماس کے حملوں میں اب تک 300 سے زائد اسرائیلی فوجی ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ متعدد ٹینک اور فوجی گاڑیاں بھی تباہ کر دی گئی ہیں، صہیونی فوجیوں نے جانی نقصان سے بچنے کیلئے میدان چھوڑ کر بھاگنا شروع کر دیا ہے۔
ہسپانوی اخبار کے مطابق فوجیوں کی جانیں بچانے کیلئے اسرائیل نے اپنی فوج میں کرائے کے فوجی بھرتی کرنے شروع کر دیئے ہیں، حماس سے جنگ کیلئے اسرائیل نے فرانس کے کرائے کے پرائیوٹ فوجی بھرتی کیے ہیں، فوجیوں کو ماہانہ 12 ہزار ڈالر دئیے جائیں گے۔
اخبار نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ اسرائیل دیگر ممالک سے بھی پرائیوٹ فوجیوں کو بھرتی کرے گا، پرائیویٹ فوجیوں کی بھرتی کا مقصد غزہ میں تصادم کے باعث اسرائیلی فوجیوں کے جانی نقصان سے بچنا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.