پاکستان ایئرفورس ٹریننگ ایئربیس میانوالی پر حملہ ناکام، 3 دہشتگرد ہلاک
سکیورٹی فورسز نے پاکستان ایئرفورس ٹریننگ ایئربیس میانوالی پر دہشتگروں کا حملہ ناکام بنا دیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشتگردوں نے علی الصبح میانوالی ایئربیس پر حملے کی کوشش کی ، ایئربیس پر متعین دستوں نے فوری اور موثر کارروائی کر کے دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنا دیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائی کے دوران 3 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا گیا، کارروائی کے دوران پہلے سے گراؤنڈ 3 طیاروں کو کچھ نقصان پہنچا جبکہ ایک فیول باؤزر بھی متاثر ہوا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فوری کارروائی کے نتیجے میں اہلکاروں اور اثاثوں کا تحفظ یقینی بنایا گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بلوچستان کے علاقے پسنی سے اورماڑہ جانے والی سکیورٹی فورسز کی دو گاڑیوں پر دہشتگردوں کے حملے میں 14 فوجی جوان شہید ہوگئے تھے۔
The valiant Pakistan Air Force has once again proven its mettle by thwarting a cowardly terrorist attack in Mianwali. Any attempt to undermine our security will meet with unwavering resistance. The nation stands with you and we salute your courage and resolve.
— Anwaar ul Haq Kakar (@anwaar_kakar) November 4, 2023
صدر پی پی پی پی آصف علی زرداری کا میانوالی میں پاکستان ائیرفورس کے ٹریننگ ائیربیس پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنانے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
پاک فوج کے بہادر جوانوں نے اپنی جان پر کھیل کر دہشت گردوں کے منصوبے کو خاک میں ملادیا، صدر آصف زرداری
پاکستان کے عوام دہشت گردی کے…
— PPP (@MediaCellPPP) November 4, 2023
Strongly condemn the cowardly terrorist attack on the Pakistan Air Force base in Mianwali. Salute our security forces for their swift action, preventing casualties and foiling evil plans of our enemies. These repeated attacks reveal our enemies’ desperation, but we stand…
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) November 4, 2023