پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 6 سال بعد 53 ہزار کی حد بحال ہوگئی
اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں 6 سال بعد پہلی بار 53 ہزار پوائنٹس کی حد بحال ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل تیزی کا تسلسل جاری ہے، سرمایہ کاروں کی جانب سے شیئرز کی خریداری کے باعث 100 انڈیکس 389 پوائنتس بڑھ گیا ہے۔
پی ایس ایکس 100 انڈیکس کاروبار کے دوران 389 پوائنٹس اضافے بعد 53 ہزار 46 پر پہنچ گیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز 100 انڈیکس 314 پوائنٹس اضافے کے بعد 52 ہزار 656 پر بند یوا تھا۔
کاروباری ہفتے کے آخری روز کی ابتداء میں ملکی تبادلہ منڈیوں میں 8 پیسے اضافے کے بعد ڈالر کا بھاؤ 283 روپے 50 پیسے پر آگیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز انٹر بینک میں 77 پیسے اضافے کے بعد ڈالر کا بھاؤ 283 روپے 43 پیسے ریکارڈ کیا گیا تھا۔