انکل سرگم‘ کی 78ویں سالگرہ پر گوگل کا خراج عقیدت
’
معروف مزاح نگار فاروق قیصر المعروف ’انکل سرگم‘ کی 78ویں سالگرہ کے موقع پر گوگل نے ڈوڈل بھی انکے نام کردیا۔گوگل نے فاروق قیصر کی سالگرہ کے موقع پر خصوصی ڈوڈل جاری کیا ہے جس میں پرانے دور کے ایک ٹی وی میں ان کے مشہور پتلی تماشا کردار ’انکل سرگم‘ کی تصویر دیکھی جا سکتی ہے۔فاروق قیصر 31 اکتوبر 1945ء کو پنجاب کے علاقے سیالکوٹ میں پیدا ہوئے،اپنے کیریئر کا آغاز 1970ء میں بچوں کے ٹی وی پروگرام ’اکڑ بکڑ‘ کے ذریعے کیا۔ان کے مشہور ٹی وی شوز کلیاں، سرگم سرگم اور ڈاک ٹائم تھے، تاہم اُنہیں شہرت پی ٹی وی کے مشہور پروگرام ’کلیاں‘ میں انکل سرگم کے کردار سے حاصل ہوئی۔فاروق قیصر دل کے عارضے میں مبتلا تھے، 14 مئی2021 کو وہ خالق حقیقی سے جاملے۔