سعودی عرب ،چینی کمپنی کی جانب سے بلڈنگ مٹیریل کی دو روزہ نمائش 6 نومبر کو شروع ہو گی
ریاض : چینی کمپنی کی جانب سے سعودی عرب میں بلڈنگ مٹیریل کی دو روزہ نمائش 6 نومبر کو شروع ہو گی ۔چینی کمپنی شانڈونگ نائیس بلڈنگ میٹریل کمپنی لمیٹڈ کے زیر اہتمام سعودی عرب کے ریاض انٹرنیشنل کنونشن اینڈ ایگزی بیشن سنٹر( آر آئی سی ای سی ) میں 6 نومبر کو بلڈنگ مٹیریل کی مصنوعات کی دو روزہ نمائش کا انعقاد کیا جائے گا ، نمائش کے پہلے دن شام 4 سے رات 9:30 تک جبکہ دوسرے دن دوپہر 1 بجے سے رات9:30 تک مصنوعات نمائش کیلئے پیش کی جائیں گی ۔ یاد رہے شانڈونگ نائیس بلڈنگ میٹریل کمپنی لمیٹڈ 2009 میں چین کے صوبہشانڈونگ کے شہر ویفانگ میں قائم گئی ، یہ چین کی بلڈنگ میٹریل تیار کرنے والی بڑی کمپنی ہے اس کی سالانہ پیداوار ی صلاحیت 60000 ٹن سے ز ائد ہے۔ کمپنی نے کہا ہے کہ ہم کوالٹی کنٹرول پر زیادہ توجہ دیتے ہیں، ہم نے اچھے اور مستحکم معیار کی مصنوعات کو یقینی بنانے کے لئے ایک مکمل کوالٹی کنٹرول سسٹم قائم کیا ہے۔ کمپنی چین میں سب سے بڑے پیشہ ور سلیکون سیلینٹ مینوفیکچررز میں سے ایک ہے، تحقیق اور ترقی میں مہارت رکھتی ہے، عمارتوں کیلئے اعلی درجے کی ایسٹک سلیکون سیلنٹ، نیوٹرل سلیکون سیلنٹ، ویدر پروف سلیکون سیلنٹ، ساختی سلیکون سیلنٹ، ایکریلک سیلنٹ، پی یو سیلنٹ اور پی یو فوم اسپرے تیار کرتی ہے، ہماری مصنوعات آسٹریلیا، بھارت، عراق، شام، ویتنام، کویت، افغانستان اور 30 سے زیادہ ممالک اور خطوں کو برآمد کی جا تی ہیں ہے۔کمپنی کسٹمر کی ضروریات کے مطابق بھی مختلف مصنوعات تیار کرتی ہے۔