مسلم لیگ ق کا اسرائیلی بربریت کے خلاف احتجاج کا اعلان
لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ق) نے اتوار کے روز پریس کلب لاہور کے سامنے اسرائیلی بربریت کے خلاف احتجاج کا اعلان کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق چیف آرگنائزر پاکستان مسلم لیگ و سابق گورنر پنجاب چودھری سرور نے عوام کے نام پیغام میں کہا کہ قبلہ اوّل کی آزادی کیلئے فلسطینی عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں، جو اسرائیلی ظلم کے خلاف آواز اٹھانا چاہتے ہیں وہ احتجاج میں ضرور آئیں۔
معصوم فلسطینیوں پر اسرائیلی ظلم و بربریت اور بین الاقوامی برادری کی خاموشی افسوسناک ہے فلسطین کے لوگوں پر پانی، بجلی اور کھانے پینے کی اشیاء کی ترسیل پر پابندی لگادی گئی ہسپتالوں اور مسجدوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے میں بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ اقوام متحدہ کی… pic.twitter.com/Q8bIwHEa3o
— Mohammad Sarwar (@ChMSarwar) October 27, 2023
چودھری سرور نے کہا کہ فلسطین کے نہتے بچوں اور خواتین کے خلاف اسرائیلی حکومت ظلم و بربریت کر رہی ہے، فلسطین کے مظلوموں کیلئے ادویات کی فراہمی اور پانی تک بند کر دیا گیا ہے، سکول اور کالجز پر اسرائیلی بمباری سے ہزاروں فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔
سابق گورنر نے کہا کہ اسرائیلی بربریت پر بین الاقوامی برادری کا ایکشن نہ لینا پوری انسانیت کیلئے لمحہ فکریہ ہے، بین الاقوامی برادری سے مطالبہ ہے کہ ظلم و بربریت کا خاتمہ ہونا چاہئے۔
چودھری سرور کا کہنا تھا کہ مظلوم فلسطینیوں حق کے میں دنیا بھر میں ہماری جدوجہد جاری رہے گی، یقین ہے کہ فلسطین آزاد ریاست بنے گا اور یروشلم اس کا دارالحکومت ہوگا۔