News Views Events

ایشین پیرا گیمز تاریخ کے بہترین گیمز ہوں گے، چئیر مین ایشین پیرالمپک کمیٹی

0

بیجنگ :
ایشین پیرا گیمز 2023 چین کے شہر ہانگ چو میں جاری ہیں اور ان مقابلوں کے دوران کھلاڑیوں نے متاثر کن اور یادگار لمحات تخلیق کیے ہیں ۔جمعہ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق ان کے خوابوں کا تعاقب اور خود کو بہتر بنانے کے لئے سخت محنت کا جذبہ پروان چڑھ رہا ہے، لیکن اس کے پیچھے ان گنت ہاتھ ہیں جو ان خصوصی کھلاڑیوں کے خوابوں اور امیدوں کو محبت اور لگن کے ساتھ تھامے ہوئے ہیں۔

ایشین پیرا لمپک کمیٹی کے چیئرمین ماجد رشید نے چائنا میڈیا گروپ کو دیئے گئے ایک خصوصی انٹرویو میں کہا کہ ہانگ چو ایشین پیرا گیمز تاریخ کے بہترین ایشین پیرا گیمز ہوں گے۔فرسٹ کلاس ایشین پیرا گیمز ویلیج، مختلف کھیلوں کی سہولیات اور ٹرانسپورٹ کےمکمل نظام سمیت تمام ضروری اہداف حاصل کیے گئے ہیں۔ جب آپ فرسٹ کلاس سہولیات فراہم کریں گے تو کھلاڑی بھی اپنی بہترین صلاحیت کا مظاہرہ کریں گے اور اپنے خوابوں کو پورا کرنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔ ایشین پیرا گیمز کے میزبان شہر کے طور پر ہانگ چو نے خوب تیاری کی ہے اور یہاں کے ماحول میں بھی رواداری اور خصوصی افراد کے ساتھ سماجی اشتراک ہر جگہ نظر آتا ہے۔
ہانگ چو ایشین پیرا گیمز کے مقابلوں کے مقامات پر خصوصی کھلاڑیوں کے لئے بہترین سہولیات جیسے بریل بٹنز والی لفٹیں،سمارٹ واش رومز اور اس طرح کی دیگر تنصیبات ہر جگہ دیکھی جا سکتی ہیں۔

ایشین پیرا گیمز ولیج کھلاڑیوں کو محفوظ اور آرام دہ ماحول فراہم کرنے کے لئے خصوصی انتظامات پیش کر رہا ہے، جیسے ریستورانوں کے کوریڈورز کی دونوں اطراف ہینڈ ریل ، دیوار پر بریل کا نشان ، اور کھانے کے پک اپ ایریا کی خصوصی اونچائی قائم کی گئی ہے تاکہ وہیل چیئر پر کھلاڑیوں کے لیے آسانی ہو۔ کمروں میں ایڈجسٹ ایبل بستر نصب کیے گئے ہیں تاکہ کھلاڑی اپنی سہولت کے مطابق انھیں استعمال میں لا سکیں۔ اس کے علاوہ کمروں میں ایمرجنسی کال بٹنز ، راونڈ فرنیچر، کسی رکاوٹ کے بغیر واش رومز وغیرہ کی سہولیات رکھی گئی ہیں۔پورے ایشین پیرا گیمز ولیج میں بریل پرامپٹس، مختلف عمارتوں اور علاقوں کے انٹری اور ایگزٹ راستوں پر معیاری ریمپس ، وہیل چیئر چارجنگ پائلز، معاون آلات کی مرمت کے مراکز اور دیگر معاون سروس ایریاز قائم کیے گئے ہیں، اور ان سب کا صرف ایک ہی مقصد ہے کہ کھلاڑیوں کے لئے ایک محفوظ اور آرام دہ ایشین پیرا گیمز ہوم کی تشکیل کی جائے۔
ہانگ چو ایشین پیرا گیمز کے آغاز کے بعد سے اسٹیڈیم کے اندر اور باہر رکاوٹوں سے پاک بہترین سہولیات کی بدولت کھلاڑیوں نے ہانگ چو ایشین پیرا گیمز کے پیشہ ورانہ معیار اور بہترین خدمات کو حقیقی معنوں میں محسوس کیا ہے ۔ ہانگ چو ایشین پیرا گیمز نہ صرف ایک کھیلوں کا ایونٹ ہے بلکہ اس شہر کی گرم جوشی اور دوستی کو ظاہر کرنے کے لئے ایک اہم ونڈو بھی ہے۔حالیہ برسوں میں ہانگ چو نے شہر میں رکاوٹوں سے پاک ماحول کی تعمیر کو بھرپور طریقے سے فروغ دیا ہے۔ نابینا افراد کے لئے 3000 کلومیٹر سے زائد سڑکیں، 1600 سے زائد بیریئر فری پبلک ٹوائلٹس، 3500 سے زائد بس اسٹاپس، 380 سائن لینگوئج بیریئر فری سروس مراکز وغیرہ قائم کیے ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ خصوصی افراد کو اپنے گھروں سے باہر جانے اور پریشانی کا سامنا کیے بغیر سفر کرنے میں مدد مل سکے۔یوں سماجی زندگی میں ان کی مساوی، جامع اور آسان شرکت اور انضمام کے لئے اہم ضمانت فراہم کی جا رہی ہے ۔
"دو ایشیائی گیمز ، دونوں ایک جیسی شاندار ہیں "، یہ میزبان شہر ہانگ چو کا وعدہ ہے۔ خصوصی اور صحت مند افراد کے درمیان ہم آہنگی کا وژن اس شہر میں آنے والے ہر شخص کو متاثر کرتا ہے. یہاں لوگ رکاوٹ سے پاک ماحول کو دیکھتے ہیں، محبت بھری سروسز کو محسوس کرتے ہیں، اور معذوروں کے حقوق اور مفادات کے تحفظ کی عکاسی اپنی آنکھوں سے دیکھتے ہیں. رکاوٹ سے پاک شہر محبت سے بھرے راستے پر مسلسل گامزن رہے گا ، جس سے شمولیت اور اشتراک کے ترقیاتی تصور کو روشن کیا جائے گا.

Leave A Reply

Your email address will not be published.