News Views Events

خدیجہ شاہ کی توہین عدالت کی درخواست، آئی جی پنجاب ذاتی حیثیت میں عدالت طلب

0

لاہور(نیوزڈیسک)لاہور ہائیکورٹ نے خدیجہ شاہ کی پولیس افسران کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر آئی جی پنجاب کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی نے خدیجہ شاہ کی توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کی، سی سی پی او لاہور سمیت دیگر افسران عدالت پیش ہوئے۔
سی سی پی او لاہور نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ خدیجہ شاہ پر درج 2 مقدمات کی رپورٹ آئی جی پنجاب نے دی جس پر عدالت نے کہا کہ آپکی رپورٹ غیر تسلی بخش تھی، آئی جی پنجاب آئندہ سماعت پر عدالت پیش ہوں۔
وکیل پنجاب حکومت نے دوران سماعت کہا کہ خدیجہ شاہ کے خلاف مزید شواہد بعد میں ملے، پولیس نے رپورٹ عدالت میں پیش کی، اس میں بتایا گیا دو مقدمات ہیں جس پر جسٹس علی باقر نجفی نے کہا کہ یہ کوئی طریقہ نہیں۔
دوران سماعت خدیجہ شاہ کے وکیل نے کہا کہ انسداد دہشتگردی عدالت نے خدیجہ شاہ کو نئے مقدمے میں آج تک جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجا تھا جس پر عدالت نے وکیل سے استفسار کیا کہ کیا آپ نے اے ٹی سی کے اس حکم نامے کو چیلنج کیا؟ جس پر وکیل نے جواب دیا کہ میں نے اے ٹی سی کے اس حکم نامے کو چیلنج نہیں کیا۔
بعدازاں لاہور ہائیکورٹ نے خدیجہ شاہ کی پولیس افسران کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر آئی جی پنجاب کو 3 نومبر کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.